گوجرانوالہ:سینٹرل، ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ

گوجرانوالہ+حافظ آباد (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت ) فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر کیا گیا۔ہیلتھ کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر زنے کیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی /ایڈز، بلڈ پریشر، شوگر اور ٹی بی سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ سمیت علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نے بتایا۔قیدیوں کی سکریننگ کے بعد ان کے علاج معالجہ کے لیے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ جیل قیدیوں کا تحفظ، درکار صحت و تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ڈپٹی کمشنرحافظ آباد کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے مفت میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی ایک انقلابی پروگرا م ہے۔ تمام قیدیوں کی سکریننگ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا، سکریننگ کے بعد قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن