نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر صاحب نے آج ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ڈیسک کا آغازکر دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آپکو بطور گاہک کسی بھی اشیاء و خدمات کی خرید پر دوکاندار، پیٹرول پمپ، میرج ہالز، ہسپتال، واپڈہ، سوئی گیس وغیرہ کے خلاف شکایت ہے تو اے سی صاحب کو درخواست دیں۔اس کے خلاف 48گھنٹوں کے اندر کاروائی ہوگی۔