گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی ممبر چوہدری شوکت منیر نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب لانا چاہتی ہے تاکہ پاکستان سے رشوت ستانی، کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ اور انصاف وقانون کا بول بالا ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ سٹی کی تنظیمی باڈی کی تقریب شمولیت کے موقع پر کیا۔