یوم تکبیر اقوام عالم میں پاکستان کی سربلندی کا دن ہے:  جمشید ایوب بٹ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا کہ یوم تکبیر اقوام عالم میں پاکستان کی سربلندی کا دن ہے 28 مئی 1998 کو وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے اسے دندان شکن جواب دیا اور پاکستانی قوم کے لئے خود انصاری اور غیرت کے راستے کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ میں بے حد اہمیت رکھتا ہے جب تمام تر عالمی دباؤ اور لالچ مسترد کر کے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کی عزت اور وقار کی خاطر چھ ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی وزیراعظم کو خاموش کرا دیااور دنیا میں پاکستانی سبز پاسپورٹ کی قدرو منزلت میں اضافہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن