مریدکے(نامہ نگار) مریدکے جی ٹی روڈ پر پلاسٹک کی کرسیاں بنانے والی فیکٹری کی بھٹی سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے 3 محنت کش جھلس گئے۔تینوں کو انتظامیہ نے پرائیویٹ وین میں مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ۔ واقعہ مریدکے تھانہ صدر سے ملحقہ فیکٹری میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر سے ملحقہ جی ٹی روڈ پر پلاسٹک کی کرسیاں بنانے والی نجی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس سے مبینہ طور پر وہاں کام کرنیوالے تین مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ابتدائی طبی امداد کے بعد دو شدید زخمیوں زین العابدین ‘ عدنان کو لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ خالد پرویز کو مرہم پٹی کر کے فارغ کر دیا گیا۔ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔