شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے علاقہ ماچھیکے میں آئل ٹینکروں سے تیل چوری کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے شیخوپورہ کے گردونواح میں 100سے زائد ڈبہ سٹیشن موجود ہیں جہاں پر غیر قانونی طریقے سے پٹرول اور ڈیزل چوری کر کے اس میں پٹرول کی جگہ سالویٹ کیمیکل ڈالا جا رہا ہے ان ڈبہ سٹیشنوں کی پشت پناہی شیخوپورہ پولیس کے بعض افسر اور تھانہ صدر شیخوپورہ کے بعض اہلکار کر رہے ہیں جو ان ڈبہ سٹیشنوں سے ہفتہ کی بنیاد پر بھتہ بھی وصول کرتے ہیں اس کے علاوہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح کی شہری آبادیوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور آئل ایجنسیاں کام کررہی ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماچھیکے اور گردونواح میں قائم ڈبہ سٹیشنوں اور غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کو ختم کیا جائے۔