راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ریسٹورنٹس، کیٹرز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے صدر چوہدری فاروق اور چیئرمین ممتاز احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ سے ملاقات کی اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر راولپنڈی ریسٹورنٹس، کیٹرز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چوہدری فاروق ،چیئرمین ممتاز احمد، جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر، شاکر شریف، ملک آفتاب، چوہدری ناصر، چوہدری حفیظ، شیخ عمران الہٰی، نائب صدر سردار اعجاز ولایت، انفارمیشن سیکرٹری طارق خان، چوہدری شرافت علی اعوان، شیخ نئیر فیروز نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو روٹی کے ریٹ کے معاملہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اگر ریسٹورنٹس پر روٹی کا ریٹ چیک کرنا ہے تو اس کے لئے پہلے ریسٹورنٹس کو روٹی کا ریٹ دیا جائے جبکہ تندور کے لئے نکالے گئے روٹی کے ریٹ پر انتظامیہ ریسٹورنٹس کو جرمانے کر رہی ہے، تندور کو سستی روٹی کے لئے سوئی گیس ٹیرف 700 روپے MMBTU دیا گیا