عوام آج تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں، سید حسین الدین شاہ 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مرکز اسلام گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیا العلوم ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹان راولپنڈی میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں علما و زعما، مدرسین و واعظین نے بھرپور شرکت کی جس کا مقصد و مدعا 28 مئی کی تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب و کامران بنانا تھا ۔اجلاس  سے  ایڈووکیٹ صاحبزادہ علامہ سید حبیب الحق شاہ ضیائی ، صاحبزادہ سید انعام الحق شاہ  نے خطاب کیا ۔ شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں اجلاس میں مفتی حنیف قریشی مولانا عبد الحمید ضیاء، ملک محمد صدیق ضیا  ،مولانا ہمراز ستی، مولانا محمد اسحاق ظفر، مولانا عتیق الرحمن ضیا نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن