گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دراصل یوم بقا، وفا اور یوم تجدید سلامتی کا دن ہے۔ یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارتی ایٹمی تجربات پر شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم کیا تھا اورپھر پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر سول وعسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔