کلرسیداں(نامہ نگار)ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں گنگوٹھی میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔ گنگوٹھی روڈ پر گزشتہ پندرہ برس سے بجلی فراہمی کا معاملہ لٹکا ہوا تھا۔ اس مسئلہ کو قمر السلام راجہ نے حل کردیا جس کے بعد واپڈا نے تمام معاملات کلیئر کرکے تین کھمبے اور ٹرانسفارمر نصب کردیئے۔ مقامی حلقوں نے دیرینہ مسئلہ کے حل پر قمرالسلام راجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔