ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہوگیا؟

 گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ متعدد مقامات پر 6 گھنٹے تک جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 319 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور پن بجلی سے 5 ہزار600 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 890 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق سولرسے198، بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاورپلانٹس سے 3 ہزار ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ موجوہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن