عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو روانگی کیلئے ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کی جانب سے کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عید سے قبل دو عید اسپیشل ٹرینیں روانہ ہوں گی۔ عید کا چند نظر آنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور کی ٹرین میں اکنامی کلاس اور اسے سی کی کوچز لگائی جائیں گی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی۔ کراچی سے پشاور کی عید اسپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکنامی کلاس کی ہوں گی۔ عید اسپیشل ٹرینوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔