قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کی وجہ سے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے سے قاصر ہے،نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،جوہری پروگرام کو شروع کرنے والے لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں سیدال خان نے کہا کہ 28مئی 1998 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جرت مندانہ قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔بین الاقوامی دبا ئوکے باوجود وزیر اعظم نواز شریف نے غیر متزلزل عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ایٹمی دھماکے کرنے کے فیصلے نے خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنایا۔پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے ،پاکستانی قوم کو اپنے سائنس دانوں اور انجینئرز پر فخر ہے، آج پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہے، ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے ذہین سائنسدانوں کی انتھک کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی، ان کی محنت اور لگن نے پاکستان کو ایک محفوظ اور خودمختار ریاست کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرامن اور محفوظ مستقبل کے لیے تمام سیاسی قیادت نے اپنا حصہ ڈالا،نآج کے دن پاکستان کے جوہری پروگرام کو شروع کرنے والے لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جوہری صلاحیت کی وجہ سے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے سے قاصر ہے۔