اے ایس پی شہر بانو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

May 28, 2024 | 15:44

اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسرتعینات  کردیا گیا وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔

مزیدخبریں