وزیر اعظم شہبازشریف نے مینجمنٹ پے اسکیل پا لیسی 2020میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے ۔نئی ترمیم کے تحت ایم پی ون اسکیل ‘ ایم پی ٹو اور ایم پی تھری اسکیل کیلئے تجربے کی شرط میں تبدیلی کی گئی اور تجربے کا دورانیہ کم کردیاگیا ہے ۔ایم پی ون اسکیل کیلئے اب پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کاکم ازکم تجربہ سات سال در کار ہوگا.ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم ازکم تجربہ نو سال در کار ہوگا۔ایم پی ٹو اسکیل کیلئے پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کا کم سے کم تجربہ پانچ سال اور ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم از کم تجربہ سات سال در کار ہو گا۔
مینجمنٹ پے اسکیل پالیسی 2020 میں ترمیم کی منظوری
May 28, 2024 | 16:43