اسپین کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے.فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی.ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

 یاد رہے کہ 7 اکتوبر2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 36 ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

قبل ازیں آئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اسپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی شہادتوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی سطح پر جنگ بندی اور خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک دیرپا حل پر زور دینے کا سبب بنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن