قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین پر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز ہے۔ قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد اضافے سے 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔