کے الیکٹرک کا عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان

May 28, 2024 | 17:28

ویب ڈیسک

کراچی: کے الیکٹرک نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی کو واجب الادا بلوں کی ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا صارفین 29 مئی کو بنا اضافی چارجز اپنے بل ادا کر سکتے ہیں، کے الیکٹرک لائیو ایپ اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذرائع میسر رہیں گے۔

دوسری طرف کراچی کے تاجر رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ کاروباری و تجارتی مراکز، مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، صرافہ بازار صدر، بوہری بازار، الیکٹرانک مارکیٹ، موبائل مارکیٹس، ریگل، جامع کلاتھ، لی مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، اور کریم آباد مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یومِ تکبیر‘‘ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہے، 26 سال پہلے آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا تھا۔

مزیدخبریں