اسلام آباد : کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے علاوہ کیپٹل سیف سٹی اتھارٹی قائم ہو گی.سی بی ڈی اسلام آباد کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے کیپٹل واسا بھی  بنے گا.چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے،انہوں نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر اسلام آبادکا دورہ بھی کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ عملے نے ملاقات کی .اس موقع پر انہوں نے کہا  ایمبولینس ، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کویکجا کیا جائے گا۔ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے سروسز لی جاسکتی ہیں،یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

گا ڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ  اورعملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے  سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن