ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نوازلیگ کی حیثیت شریفوں کی جاگیر اور اولاد کیلئے وراثتِ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔صدر ن لیگ نواز شریف کے خطاب پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ آمریت کی گود میں پیدا ہونے والے اب بھی راستہ بدلنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد ان کی سیاست پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں. الیکشن کمیشن اور عدالت بلامقابلہ انتخاب کا نوٹس لیں۔اسی معیار سے نوازشریف کے الیکشن کا تجزیہ کیا جائے .جس پر پی ٹی آئی کے انتخابات کا کیا گیا.قوم آئین اور قانون سے انحراف کرنے والوں سے خود نمٹے گی۔
نواز لیگ کی حیثیت شریفوں کی جاگیر اور اولاد کیلئے وراثتِ سے بڑھ کر کچھ نہیں: ترجمان پی ٹی آئی
May 28, 2024 | 23:39