عید قربان تیرا”شکریہ“

مکرمی! کافی عرصہ سے ہمارے ملک پاکستان میں دو عیدوں کی روایت چلی آ رہی تھی لیکن اس دفعہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک ایک بار پھر موقع دیا ہے کہ اب بھی اکٹھے ہو جاﺅ یہ عید کس طرح ایک دن ہی ہو رہی ہے یہ ایک علیحدہ ایشو ہے پورے ملک میں ایک ہی دن عید ہونے پر ہم خدا کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے اللہ تعالیٰ ہمیں جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر اس بات کا احساس دلا رہا ہے کہ مسلمانوں اکٹھے ہو جاﺅ اس میں تمہاری ہی بھلائی ہے اور اسی سے تمہارا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ اگر یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ملت اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر کیوں اکٹھی نہیں ہو سکتی ہمیں اپنے تمام چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر اسلام اور پاکستان کے لئے متحد ہ و جانا چاہئے اب بھی وقت ہے کہ ہم سنبھل جائیں ورنہ ”تمہاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں“
( محمد ریاض انصاری ،0300 7761005
صدر جمعیت الانصار نارووال)

ای پیپر دی نیشن