ہاکی ٹیم کےلئے جو ہو سکا کرینگے، وزیراعظم کی قاسم ضیاءکو تھپکی

Nov 28, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے بیس سال بعد پاکستانی ٹیم کے ایشیئن چیمپئن بننے پر تمام کھلاڑیوں کےلئے 25,25 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے اپنے اس فیصلہ سے انہوں نے ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین قاسم ضیاءکو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ہاکی کے میدان میں سرخرو کیا۔ لہٰذا یہ بہت زیادہ انعام کے مستحق ہیں جس پر قاسم ضیاءنے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم قوم کی امیدوں اور توقعات پر پوری اتری۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قاسم ضیاءکا کاندھا تھپکاتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے میدان مار کر ہماری ٹیم نے قوم کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ بکھیری ہے۔ ہم بھی انہیں خوش کر دیں گے۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جو کہو گے وہ کریں گے۔
مزیدخبریں