مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

Nov 28, 2010 | 12:03

سفیر یاؤ جنگ
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران چاروں نوجوانوں کو شہید کیا ۔ دونوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے گندوہ اور دو کو ہندواڑہ میں شہید کیا گیا ہے۔ ایک کارروائی میں بھارتی اہلکاروں نے تنویر احمد نامی نوجوان کو ہمہامہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں شبیراحمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر کو قابض انتظامیہ نے حراست میں لے لیا ہے۔ ان افراد کوشہید ہونے والے کشمیریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کےلیے بارہ مولہ جاتے ہوئے سنگھ پورہ سےگرفتار کیا گیا۔ حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف سنگھ پورہ میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزیدخبریں