ان افراد نے گزشتہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک سیمینارمیں مقبوضہ کشمیرمیں رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سیمینارسے سیدعلی گیلانی اورارون دتی رائے کے علاوہ ماؤنوازتحریک کے نظریاتی قائد ورا ورا راؤ، کشمیری رہنما پروفیسرسید عبدالرحمان گیلانی اور پروفیسرشیخ شوکت حُسین نے خطاب کیا تھا۔ واضح رہے کہ پولیس نے پہلے ہی یہ قراردے چکی ہے کہ سیمینار کے شرکاء کے خلاف ملک سے بغاوت کا الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا تاہم بی جے پی کی طرف سے احتجاج کے بعد ایک نجی گروپ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے مقدمہ دائرکرنے کا حکم سنایا۔