لباس جتنا دیدہ زیب ہو اُتنا ہی دل کو بھاتا ہے لیکن اگر یہی لباس کھانے میں بھی مزیدار لگے تو کیا ہی بات ہے،جنوبی کوریا کےایک فنکار نے سبزیوں اور پھلوں سے ڈریس تیار کرلیئے۔

Nov 28, 2010 | 12:21

سفیر یاؤ جنگ
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ آرٹسٹ سنگ یونگ جو کو کھانے کی اشیاء سے دیدہ زیب لباس تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے ۔ وئیر ایبل فوڈز کے نام سے تخلیق کیے گئے ان ملبوسات میں ڈبل روٹی،لال بند گوبھی، کیلے، سفید چقندر، گوشت، ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر پھل اور سبزیاں استعمال کی گئی ہیں۔ یہ ملبوسات انتہائی مہارت اور نفاست سے بنائے گئے ہیں۔یونگ جو اس فن میں اپنی قابلیت کو عالمی سطح پر منواچکے ہیں۔
مزیدخبریں