بابراعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے سابق صدرپرویزمشرف سے معافی مانگی اور ملک سے فرارہوگئے، ہم جمہوریت کی خاطر جان دینا جانتے ہیں اس لئے پاکستان میں ہی رہیں گے۔

Nov 28, 2010 | 12:26

سفیر یاؤ جنگ
فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ محلات میں رہنے والے چینی کے چوراورغریب عوام کولوٹنے والے ہماری جماعت کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔ سیاست اب محلات میں نہیں بلکہ میدان میں ہوگی اورآئندہ الیکشن میں چینی چوروں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کیا جاتا توآج ملک میں عوام کو چینی کے بحران سامنا نہ کرنا پڑتا۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے ہم دوسروں کی طرح معافی مانگ کربیرون ملک فرار نہیں ہوں گے۔
مزیدخبریں