مصرمیں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے جن میں چارکروڑ دس لاکھ ووٹرز پانچ سو آٹھ ارکان کا انتخاب کریں گے۔

Nov 28, 2010 | 12:35

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمانی انتخابات کے لئے ملک بھرمیں پولنگ کا آغازمقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا، پولنگ کا سلسلہ شام سات بجے تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ حکمران جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی ایوان میں بھاری اکثریت حاصل کرلے گی۔ امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم میں اقتصادی مسائل کو اہمیت دی۔ انتخابی مہم کے دوران متعدد تشدد کے واقعات میں چارافراد ہلاک اورپچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔ ہالک ہونے والوں میں ایک آزاد امیدوارکا بیٹا بھی شامل ہے۔ مصرکے صدرحسنی مبارک انیس سو اکیاسی سے برسراقتدارہیں۔ ملک میں صدارتی انتخاب اگلے سال ہوں گے لیکن حسنی مبارک نے ابھی تک صدارتی امیدواربننے کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے ان انتخاب میں حصہ نہ لیا تو ان کے بیٹے جمال مبارک مصر کے آئندہ صدرہوسکتے ہیں۔
مزیدخبریں