لندن میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے وکٹ کیپرذوالقرنین حیدرنے کہا ہے کہ وہ آئندہ پانچ دنوں میں پیسے لینے والوں کو بے نقاب کردیں گے۔

فیس بک پرجاری کئے گئے اپنے نئے پیغام میں ذوالقرنین حیدرنے کہا کہ وہ پانچ دنوں بعد یہ بتادیں گے کہ کس نے، کس سے کتنے پیسے لئے ہیں، ان کے پاس بہت ساری معلومات ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ میڈیا پرآکرایسا کریں گے یا پھرآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو سب کچھ بتائیں گے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا اشارہ میچ فکسنگ اورسپاٹ فکسنگ میں ملوث لوگوں کی طرف ہے، دوسری طرف وقت نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ذوالقرنین حیدرکے بھائی عقیل حیدرنے کہا کہ انہیں دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے جس پر انہوں نے ذوالقرنین کو آگاہ کیا اورانہیں کے کہنے پریہ خبرمیڈیا کودی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سکیورٹی حکام کو باقاعدہ طورپردرخواست دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن