تین نومبردوہزارسات کے فیصلے کے باوجود پی سی اوکا حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل سے دوبارہ شروع ہوگی۔

Nov 28, 2010 | 12:55

سفیر یاؤ جنگ
کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ بینچ میں جسٹس سائرعلی،جسٹس اختر شاہد صدیقی، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین اورجسٹس طارق پرویزشامل ہیں۔ کیس سپریم کورٹ کے غیرفعال جسٹس زاہد حسین، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شبررضا رضوی، جسٹس حسنات احمد، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس حامد علی شاہ، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس جہاں زیب رحیم اورسندھ ہائی کورٹ کی جسٹس یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ دوسری طرف مختاراں مائی کیس کی سماعت منگل سے سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کررہا ہے۔
مزیدخبریں