نئی دہلی: عدالت کا علی گیلانی اور اروندھتی رائے کے خلاف بھارت مخالف تقاریرکرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

نئی دہلی (جی این آئی) نئی دہلی کی ایک عدالت نے گذشتہ روز حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی اور بھارتی دانشور اروندھتی رائے کے خلاف بھارت مخالف تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو حکم دیا ہے کہ بھارتی قانون کے مطابق ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کر کے 16 جنوری کو عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے پولیس کا موقف رد کر دیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ بغاوت سمیت کوئی مقدمہ علی گیلانی اور دیگر کے خلاف نہیں بنتا تاہم عدالت نے کہا ظاہری حالات میں ان افراد کے خلاف کافی شہادت موجود ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ یہ احکامات ایک درخواست پر کئے جس میں کہا گیا تھا اکتوبر میں ایک کنونشن کے دوران سید علی گیلانی و دیگر کے بھارت مخالف تقاریر کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن