آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرزایسوسی ایشن کا نیٹوحملےمیں فوجی جوانوں کی شہادت کے ردعمل میں ملک بھر سے نیٹو سپلائی آج سے مکمل بند کرنے اعلان ۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق نیٹونے ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے جس میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ ایسوسی ایشن نے ملک بھر سے نیٹو کیلئے سپلائی آج سے غیر معینہ مدت کے لیےبند کردی ہے اورحکومت سے واقعہ پر سخت ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے کا کہنا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرزاورعوام اس مشکل گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ادھروفاقی کابینہ کے فیصلے پر افغانستان میں نیٹوفورسزکی سپلائی لائن معطل ہونے کے بعد افغانستان جانے والی شاہراہوں پرنیٹوکنٹینز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب مہمند ایجنسی کے قبائلی عمائدین نےبھی نیٹو سپلائی معطل کرنےکے حکومتی فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ہراقدام میں حکومت اورفوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن