صدر زرداری اور الطاف حسین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Nov 28, 2011 | 12:36

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیٹو حملے میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، اعلامیہ کے مطابق صدر زرداری نے ایم کیو ایم کی جانب سے یوم یکجہتی منانے کا خیر مقدم کیا اور نیٹو فورسز کے حملوں کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کسی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزیدخبریں