سلالہ چیک پوسٹ پرنیٹو فورسز کے حملے میں چوبیس پاکستانی جوانوں کی شہادت کے خلاف ایم کیو ایم آج ملک بھر میں یوم یکجہتی و استحکام پاکستان منارہی ہے۔

Nov 28, 2011 | 13:41

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر نیٹو حملوں کے خلاف کراچی سمیت اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی و استحکام پاکستان کے حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں متحدہ کے ذمہ داران ، کارکن اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔تقاریب کے شرکاء نیٹو جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ گھروں ، دکانوں ، ہوٹلوں ، دفاتر اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا کرپاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سمیت تمام زونل آفسز میں منعقدہ تقاریب سے سہہ پہر تین بجے الطاف حسین بھی ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔
مزیدخبریں