نیٹوکی بمباری کیخلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پرملک بھرمیں وکلاء آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔

Nov 28, 2011 | 13:55

سفیر یاؤ جنگ
لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو رہی۔ ضروری اور اہم مقدمات کی سماعت ججز چیمبر میں بیٹھ کر کر رہے ہیں جبکہ بار ایسوسی ایشنز میں احتجاجی اجلاس میں واقعے کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی جا رہی ہیں ۔وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور جوابی اقدام کرے۔سیالکوٹ،وہاڑی ،ڈیرہ غازی خان ،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، میانوالی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔ وکلاء کی ہڑتال کے باوجود سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت جاری ہے تاہم اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں کام مکمل طور پر بند ہے۔ادھر کراچی کی ماتحت عدالتوں میں بھی کام بند پڑا ہے، سندھ ہائیکورٹ بار،ملیر بار اور کراچی بار میں وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے جبکہ جنرل باڈیز کے مذمتی اجلاس بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی واقعہ کے خلاف وکلاء برادری یوم سیاہ منارہی ہےاور عدالتوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں