سپریم کورٹ نےمسلم لیگ نون کے صدرمیاںنواز شریف کی متنازع میمو کے خلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی ۔

Nov 28, 2011 | 16:07

سفیر یاؤ جنگ
نون لیگی صدر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا اور اسے ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے۔عدالت نے میمو کے حوالے سے خواجہ آصف اور اسحاق ڈار میمو کے حوالے سے مشترکہ درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کر لی ۔دونوں درخوستوں میں استدعا کی گی ہے کہ میمو کا معاملہ انتہائی سنگین اور ملکی سلامتی سے متعلق ہے لہذا عدالت اس کی تحقیقات کا حکم جاری کرے۔ در خواست میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، ڈی جی آئی ایس آئی،چیف آف آرمی سٹاف،سابق سفیر حسین حقانی اور منصوراعجاز کو فریق بنایا گیا ہے
مزیدخبریں