نیٹو فورسزکی بمباری اورقیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف لاہور،کراچی اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

انجمن تاجران لاہور کے زیراہتمام اردو بازار سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹو مخالف نعرے درج تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری ، سالمیت اور حفاظت کے لئے تاجربراداری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سے قبل نیٹو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحریک انصاف اسلام آباد اور راولپنڈی کے کارکنان شریک ہوئے۔ دوسری جانب جماعت الدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے وہ روایتی عمل سے آگے بڑھ کر پاکستان کے دفاع کے لیے نیٹو فورسز کو منہ توڑ جواب دے۔

ای پیپر دی نیشن