حکومت نے سینٹ اجلاس مےں 22وےں، 23وےں ترامےم پاس کرانے کےلئے کمر کس لی

اسلام آباد (آن لائن) 8 دسمبر کو شروع ہونے والے سےنٹ کے اجلاس مےں حکومت نے 22وےں اور 23وےں ترامےم کو پاس کرانے کےلئے کمرکس لی ہے، ترامےم کو پاس کرانے اور اےوان کا کورم پورا کرنے کی ذمہ داری سےنٹ کے چےف وہےپ سےنےٹر اسلام الدےن شےخ کو سونپ دی گئی ہے۔ سینٹ ذرائع نے آن لائن کو بتاےا کہ 8 دسمبر کو سینٹ کا اجلاس حکومت نے بلاےا ہے جس مےں 22وےں اور 23وےں آئےنی ترامےم کو پاس کرانے کا حتمی فےصلہ کر لےا ہے۔ ذرائع نے بتاےا کہ چےف وہےپ اسلام الدےن شےخ اپوزےشن کے ارکان اور آزاد ارکان کے ساتھ مکمل رابطے مےں ہےں اور انہےں پرکشش پےکج کی بھی آفر کی جاری ہے۔ ذرائع نے بتاےا کہ اسلام الدےن شےخ نے بلوچستان سے آزاد سےنےٹر ہماےوں خان مندوخےل سے بھی رابطہ کےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن