لاہور (کلچرل رپورٹر) سنگت کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام 14ویں سالانہ سنگت ایوارڈ کی تقریب دسمبر کے آخر میں ہو گی۔ سنگت ایوارڈ کے روح رواں عارف بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت شوبز کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی مخدوش حالت سب کے سامنے ہے۔ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ تمام سینما ہالز میں انڈین فلمیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے فنکاروں اور اس شعبہ سے وابستہ ہنرمندوں کی معاشی حالت ابتر ہو چکی ہے۔