اداکارہ ندا چودھری 5 دسمبر کو دورہ یورپ پر روانہ ہونگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ ندا چودھری 5 دسمبر کو یورپ کیلئے روانہ ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ میں تین ہفتے قیام کروں گی اور اس دوران یورپ کے مختلف ملکوں میں سٹیج ڈراموں میں پرفارم کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی یورپ کے ملکوں میں پرفارم کر چکی ہوں جہاں میری پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کے پروڈیوسر علی رضا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن