گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے صحتمند معاشرہ جنم لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت چودھری فاروق عزیز نے گورنمنٹ جناح میموریل سکول فیروزوالہ کے سپورٹس فیسٹیول میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔