فری سٹائل‘ ریسلنگ مقابلے‘ جاپانی پہلوانوں کے 11 رکنی دستہ کی 30 نومبر کو آمد

Nov 28, 2012

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں پہلی مرتبہ فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے جاپانی پہلوانوں کا 11رکنی دستہ 30نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپانی پہلوان یکم دسمبر کو اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے جہاں وہ ماضی کے عظیم پاکستانی پہلوانوں جھارا پہلوان اور اکرم عرف اکی پہلوان کی قبروں پر حاضری دیں گے ،دو دسمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ ان مقابلوں کے انعقاد کے لئے ہمارا ناصر بھولو پہلوان سے مکمل رابطہ ہے اور وہ اس سلسلے میںتمام انتظامات میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہمیںامید ہے کہ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے چالیس سے پچاس ہزار لوگ ہاکی سٹیڈیم آئیں گے ۔جاپانی دستے میں محمد حسین المعروف انتینیو انوکی، اکیراجو، شوشیکیکواچکی، یوشیرواسائی، تاکانوری کینو، معاشیوقی اوکاموٹو، توکی میچوعشیزیوا، اتاشوئی سوادا، شین چی سوزوکاوا، ہیدکی سوزوکی اور کازوئی یوکی فیوجیٹا شامل ہیں۔

مزیدخبریں