لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے را¶نڈ روبن کے تیسرے مرحلے میں پاکستان کے محمد آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلغاریہ میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ روز محمد آصف نے کینیڈا کے فابیئن لیوسن کو 4-0 سے مات دی۔ قومی کھلاڑی کی فتح کا سکور 67-31, 81-28, 78-08, 71-18 رہا۔ دوسرے میچ میں قومی کیوئسٹ اسجد اقبال نے بھی کینیڈا کے ٹام فنسٹیڈ کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دیدی۔