کولمبو (نیوز ایجنسیاں)کولمبو ٹیسٹ مےںمیزبان سری لنکا کونیوزی لےنڈکےخلاف مشکلات سے دوچار ہوگئی، سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر225 رنز بنا لئے، تھیلان سمارا ویرا 76، پرانا ویتانا 40 اینجلو میتھوز47 اور سورج رندھیو 34 رنز بناکر نمایاں،سری لنکا کو خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 187رنز درکا ہیں۔ سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے گزشتہ روز کے سکور43رنز 3کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو تیسرے روز کھیل کے اختتام پر6وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بنالئے۔103رنز کے سکور پر اینجلو میتھوز47رنز بناکر ٹیم ساﺅتھی کا نشانہ بنے۔128کے سکور پر پرسانا جے وردھنے12رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ساتویں وکٹ کی شراکت میں تھیلان سماراویرا اور سورج رندھیو کے درمیان97رنز کی ناقابل شکست شراکت بن چکی ہے ۔کھیل کے اختتام پر تھیلان سمارا اوپرا76اور سورج رندھیو34 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساﺅتھی نے4جبکہ ٹرنیٹ بولٹ اور جیتن پٹےل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں412 رنز بنائے تھے۔