چیمپئنز ٹرافی: قومی ہاکی ٹیم ملبورن پہنچ گئی‘ حوصلے بلند‘ اچھا کھیلیں گے: طاہر زمان

ملبورن (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ہاکی ٹیم بلند حوصلوں اور عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ملبورن پہنچ گئی۔ایونٹ یکم سے نو دسمبر تکہو گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں چوتھی یا پانچویں پوزیشن کو ہدف بنایا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ کنسلٹنٹ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر ہاکی سیریز میں کامیابی سے قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ بھارت کے خلاف تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ان کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ طاہر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ان کے ٹاپ ٹیموں کے ساتھ مقابلے ہوںگے تاہم قومی ٹیم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...