ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ‘ نیشنل گیمز کیلئے سیکورٹی کی یقین دہانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب حکومت کے ایما پر ڈپٹی سپیکر رانا مشہود اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے اگلے ماہ منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی اور نیشنل گیمز کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آنے والی ٹیموں کو نہ صرف شاندار سکیورٹی فراہم کر یں گے بلکہ ان کی ایسی بے مثال مہمان نوازی کریں گے جس کو وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ قومی ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سے آنے والی ٹیمیں ہماری مہمان ہوں گی اور ہم پنجاب کے باسی ان کی مہمان نوازی سے یہ ثابت کر دیں کہ پنجابیوں کا مہمان نوازی میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ سیالکوٹ میں انڈر19میچ روکے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا جائزہ لینے والی کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اور کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کے کامیاب انعقاد میں سپورٹس بورڈ پنجاب اپنا بھرپور کر دار ادا کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا گیا جوں ہی ان کی طرف سے رابطہ کیا جائے گا تو ہم ان کھیلوں کا انعقاد یوتھ فیسٹیول کی طرح شایان شان انداز میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...