” کار کے “ انتظامیہ کی طلبی ‘ نیب نے 12 کروڑ ڈالر جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا

Nov 28, 2012

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نیب نے رینٹل پاور کیس میں ترک پاور کمپنی کارکے کو دو ہفتوں میں 12 کروڑ ڈالر جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی حکام کو نیب ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ رقم ادائیگی کے بغیر ترک کمپنی کارکے بحری جہاز کو پاکستانی حدود سے نہ جانے دیا جائے۔

مزیدخبریں