اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن کمشن نے اپنے اجلاس میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تمام پولنگ سٹیشنوں کی بجائے صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر ہی نصب کئے جائیں گے کیونکہ ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے نصب کرنے کا کام خاصا مہنگا ہے اور اس پر 75 ارب روپے خرچ آئے گا۔ حساس پولنگ سٹیشنوں پر بھی ایمنسٹی کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔
ملک بھر میں نہیں صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے نصب ہوں گے: الیکشن کمشن
Nov 28, 2012