انجمن تاجران کے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا: شیخ غلام حسین لبھا

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین سکیورٹی مرکزی انجمن تاجران شیخ غلام حسن لبھا نے کہا کہ انجمن تاجران کے تحت یوم عاشور محرم پر تاجروں کی املاک کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوش گوار وا قعہ رونما نہیں ہوا ،انہوں نے بتایا کہ انجمن تاجران کے دودرجن سے زائد مسلح سکیورٹی گارڈ نہ صرف جلوس ذوالجناح کے ساتھ رہے بلکہ شہر کے چوکوں اور چوباروں پر موجود سکیورٹی گارڈوں کو دوربینیں فراہم کی گئیں تھیں ،انہوں نے کہا کہ تاجروں کی دکانوں کی حفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے ان کی جان بھی حاضر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...