لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنوازآج 28نومبرکوسنٹر فور ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیر اہتمام آئندہ انتخابات میں خواجہ سراﺅں کا کردار اور حقوق کے موضوع پر ایک مشاورتی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گی-یہ اجلاس دارالمسرت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہو گا اور اس میں خواجہ سراﺅں کے نمائندہ گوگی بٹ، ایم پی اے آمنہ الفت، لبنی منصور، نیلم حسین، ہیکٹر نیال، سیمین سلامت، داﺅد ثقلین اور الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
بیگم ذکیہ شاہنواز آج خواجہ سراﺅں کے بارے میں مشاورتی اجلاس میں شرکت کرینگی
Nov 28, 2012