نیویارک (اے پی پی) امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ سوزن رائس نے امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینئر سینیٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو ان کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے نامزدگی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ منگل کو غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس کو ہیلری کلنٹن کی جگہ وزیر خارجہ بنانے کی خبریں عام ہوگئی ہیں۔ اپنی باضابطہ نامزدگی سے قبل ہی سوزن رائس نے اپنے مخالف گروپس اور سینیٹرز سے ملاقاتیں کرنے اور ان کو منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ری پبلکن کے سینئر سینیٹر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں سینیٹر جان مکینن، لینڈسی گراہم اور کیلی آﺅوٹ شامل ہیں۔